نا چاہتے ہوئے بھی گانے پر پرفارم کیا، ٹرولنگ ہوئی ، عروہ حسین

عروہ حسین پاکستانی ہدایات کار ندیم بیگ سے شدید ناراض

ندیم بیگ نے ایک پروگرام میں عروہ حسین کے حوالے سے تبصرہ دیا، جس پر عروہ نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر ہدایتکار کے خلاف بات کی۔

فہد مصطفیٰ کے پی ایس ایل کے خصوصی پروگرام میں پاکستانی ڈرامہ اور فلم کے ہدایت کار ندیم بیگ اور نبیل قریشی نے شرکت کی ۔ اس موقع پر فہد نے ندیم بیگ سے سوال پوچھا کہ تین فلمی شخصیات کا نام لیتے ہوئے پوچھا کہ سیٹ پر ان میں سے سب سے زیادہ نخرہ کس کا ہوتا ہے ؟؟ عروہ حسین ، مہوش حیات یا عائزہ خان کا جس پر ندیم بیگ نے جواب دیا عروہ حسین

ایک اور سوال پوچھا کہ ان میں سے کونسا آرٹسٹ ڈانس اسٹیپز کرنے پر خون کے آنسو نکلواتا دیتا ہے ؟ْ

آپشنز دیئے ہمایوں سعید ، گوہر رشید، عروہ حسین

جس پر ندیم بیگ نے کہا ہمایوں سعید اورعروہ حسین اس پر ندیم بیگ کو جواب دیتے ہوئے عروہ نے اپنے انسٹاگرام پر لکھا کہ یہ بہت ہی بدقسمتی ہے کہ ہمارے شوز کے فارمیٹ ایسے بن چکے ہیں کہ جن میں کسی ایک پر مزاق کے لئے کیچڑ اچھالا جاتا ہے۔

اب میں اپنے طرف کی کہانی بیان کروں گی کہ میں نے اور ندیم بھائی نے صرف ایک ہی پراجیکٹ ایک ساتھ کیا ، لیکن ہمارے درمیان اختلاف رائے تھا لک ہلنا گانے میں ان کے پسند کے آرٹ ورک ، گانے اور ڈانس اسٹیپز پر گئے۔ کیوں کہ ہماری معاشرتی سوچ ہے کہ ہم ایک عورت کی سوچ یا رائے کو اہمیت نہیں دیتے۔ ان سب کے باوجود بھی مجھے اس گانے پر بے حد ٹرول کیا گیا لیکن میں نے اپنے ہدایت کار کو کبھی اس میں نہیں گھسیٹا ۔

یہ میرے لئے بہت ہی تکلیف دہ ہے کہ میری شخصیت کو کسی پروگرام میں اتنی برے انداز میں پیش کیا گیا ۔ ساتھ ہی یہ میری غلطی ہے کہ جب میں کام کرنے کی شروعات کی۔ تو میرے بھی کچھ کرئیٹیو آئیڈیاز تھے ۔ لیکن میری اتنی ہی عقل تھی کہ میں اپنے کرئیٹو آئیڈیاز کو اپنی ٹیم سے ڈسکس کرتی۔ آج مجھ میں زیادہ عقل ہے کہ جہاں میرے خیالات کی قدر نہ کی جائے ۔ جہاں کسی شخص کی آواز کو محض اسی لئے دبایا جائے کہ وہ ایک عورت ہے۔ اسی لئے میرے لئے ہماری چھوٹی سی انڈسٹری میں میرے لئے بہت کم کام کرنے کے مواقع بچے ہیں۔ لیکن میں جیسی ہوں ویسا ہی کام کرنے کی خواہش رکھتی ہوں، کیونکہ میں بناوٹی ہونا نہیں جانتی ۔

میرے خیال سے اداکاروں کی زندگی بہت مشکل ہوتی ہے ۔ کیونکہ وہ لوگوں کی نظروں میں ہوتے ہیں۔ انہیں بلاوجہ ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ یہ کتنا اچھا ہوگا کہ ہمارے کولیگز ناظرین کو کسی شخص کے خلاف مزید نہ ورغلائیں۔

یہ بہت تکلیف دہ اور گندا ہے ۔ مجھے امید ہے کہ یہ ہر ایک سمجھ سکے کہ اس طرح کے کھیل اصل میں نقصان دے ہوسکتے ہیں کسی کی ذہنی صحت اور خوشحالی کے لئے۔ ہمیں ہر ایک کے لئے آسانی پیدا کرنا چاہیے ۔ ہر ایک کے کام کی حوصلہ افزائی اور عزت کرنی چاہیے اور ایک دوسرے کی اچھی خوبیوں پر یقین رکھنا چاہیے ، جب تک ہم کرسکتے ہیں۔

زندگی بہت چھوٹی ہے اور جو آخر میں جو کچھ بچتا ہے وہ بچتھاوا ہوتا ہے لیکن اس وقت بہت دیر ہو چکی ہوتی ہے ۔ آخر میں عروہ نے بلینگ کے خلاف ایک ہیش ٹیگ لکھا۔ #SayNOtoBullying

Pakistani cinema

Urwa Hocane

nadeem baig

Say NO to Bullying

Dance song

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div