توشہ خانہ کیس: عمران خان کے ہمراہ کون کون عدالت جائیگا، فہرست جاری

پی ٹی آئی رہنماؤں کی تعداد بڑھا دی گئی

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ عدالت جانے والے رہنماؤں کی فہرست میں تبدیلی کر دی گئی، پی ٹی آئی رہنماؤں کی تعداد 6 سے بڑھا کر 14 کر دی گئی۔

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان توشہ خانہ کیس میں پیشی کیلئے لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوچکے ہیں، اس موقع پر وفاقی پولیس نے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے ہیں۔

مزید جانیے: توشہ خانہ کیس میں پیشی: عمران خان اسلام آباد کی جانب رواں دواں

جوڈیشل کمپلیکس میں عمران خان، ان کے وکلاء اور مخصوص اشخاص کے علاوہ تمام غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔

عمران خان کے ساتھ عدالت جانے والے رہنماؤں کی فہرست میں تبدیلی کردی گئی، پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی تعداد 6 سے بڑھا کر 14 کر دی گئی ہے۔

عمران خان کے ساتھ عدالت جانیوالے پی ٹی آئی رہنماؤں میں اسد عمر، شبلی فراز، عمر ایوب، فواد چوہدری، مراد سعید، عامر کیانی، پرویز خٹک، اسد قیصر اور عاطف خان شامل ہوں گے۔

فہرست کے مطابق محمود خان، شاہ فرمان، وسیم شہزاد، علی نواز اعوان اور راجہ خرم شہزاد کو بھی عمران خان کے ساتھ عدالت جانے کی اجازت مل گئی۔

یہ بھی پڑھیں: جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف سخت سیکیورٹی، ضوابط کی خلاف ورزی پر کارروائی کا فیصلہ

عمران خان کی پیشی کے موقع پر جوڈیشل کمپلیکس کے عملے کو داخلے کی اجازت انٹری گیٹ پر کارڈ دکھائے بغیر نہیں ملے گی، جوڈیشل کمپلیکس میں دیگر افراد کا داخلہ ایڈمنسٹریٹیو جج کی اجازت سے مشروط ہوگا۔

IMRAN KHAN

PAKISTAN TEHRIK-E-INSAAF (PTI)

Tabool ads will show in this div