عمران خان کے قافلے میں شامل گاڑیوں کو حادثہ،متعدد کارکن زخمی
عمران خان کی گاڑی بھی حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچ گئی
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے قافلے میں شامل گاڑیاں حادثے کا شکار ہوگئے۔
حکام کے مطابق عمران خان کے قافلے میں شریک کئی گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں جس کے باعث متعدد کارکنان زخمی ہوگئے۔
اسلام آباد جاتے ہوئے کلرکہار کے قریب عمران خان کی گاڑی حادثے کا شکارہونے سے بال بال بچ گئی تاہم قافلے میں شریک معتدد گاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے کئی کارکن زخمی ہوگئے۔
امدادی کارکنوں کے مطابق حادثہ حافظ آباد سے شامل ہونے والی گاڑی کے الٹنے سے پیش آیا۔
تحریک انصاف کے کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا
واضح رہے کہ توشہ خانہ کيس ميں پیشی کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان زمان پارک لاہور سے اسلام آباد کيلئے روانہ ہوگئے، ان کے ہمراہ کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجود ہے۔
PTI rally
IMRAN KHAN ARREST WARRANT
تبولا
Tabool ads will show in this div