شیخ رشید کی ضمانت منسوخی کیس کا فیصلہ محفوظ

شیخ رشید ایڈیشنل سیشن جج عرفان ندیم کی عدالت میں پیش ہوئے

مری کی مقامی عدالت میں کارسرکار مداخلت کیس میں سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کی ضمانت منسوخی کیس کا فیصلہ محفوظ ہوگیا۔

شیخ رشید ایڈیشنل سیشن جج عرفان ندیم کی عدالت میں پیش ہوئے۔ سرکاری وکیل نے شیخ رشید کی ضمانت منسوخ کرنے کی اپیل دائر کر رکھی ہے۔ جج نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔

یاد رہے کہ 16 فروری کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے آصف زرداری پر عمران خان کے مبینہ قتل کے الزام میں سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

عمران خان کی 9 مقدمات میں حفاظتی ضانت منظور

اس سے قبل 11 فروری کو شیخ رشید کی مری میں درج مقدمے میں بھی درخواست ضمانت منظور کرلی گئی تھی۔

Sheikh Rasheed Ahmed

Punjab health Department

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div