پہاڑوں پر تنہا ٹریکنگ کرنے اور کوہ پیمائی پر پابندی عائد

تنہا کوہ پیمائی کی ممانعت یکم اپریل سے نافذالعمل ہو جائے گی

نیپال نے ملک کی تمام بلند چوٹیوں کی تنہا کوہ پیمائی ممنوع قرار دے دی ہے۔ فیصلے کا اطلاق یکم اپریل سے نافذالعمل ہوگا۔

نیپال اپنے خوبصورت ٹریکنگ علاقوں کے لیے بھی جانا جاتا ہے تاہم اب وہاں حکومت کے لائسنس یافتہ رہبروں یا پھر گروپ کی شکل میں کوہ پیمائی کی جائے گی۔

نیپال ٹورازم کمیٹی کے سربراہ کی جانب سے جاری بیان میں تنہا سیاحوں کی فوری مدد کےلیے لائسنس یافتہ گائیڈوں کو ضروری قرار دیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق دور دراز علاقوں میں ناکافی انفراسٹرکچر کی وجہ سے مسائل کا سامنا ہے۔

مسجد حرام میں داخلے کے خواہشمند معذور افراد کیلئے اہم خبر

حکام کے مطابق کسی سیاح کے لاپتہ ہونے یا ہلاک ہونے کی صورت میں حکومت کی دُور دراز علاقوں تک فوری رسائی مشکل ہو جاتی ہے جبکہ ٹوئر ازم سوسائٹیوں نے بھی ان کی خبر میں لائے بغیر کی جانے والی کوہ پیمائیاں اور ہائیکنگ بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ٹوئر ازم سوسائٹیاں ایک طویل عرصے سے یہ مطالبہ کر رہی تھیں۔

climbing

MOUNT EVEREST

foreign tourists

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div