راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ، اجتماعات پر مکمل پابندی عائد

پنجاب حکومت نے ایک روز کیلئے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

پنجاب حکومت نے راولپنڈی میں ایک دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی، شہر میں آج ہر قسم کے سیاسی اجتماع پر پابندی رہے گی۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی سفارش پر صوبائی حکومت نے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ شہر میں آج ہر قسم کے سیاسی اجتماع پر پابندی رہے گی، 4 یا اس سے زائد افراد کے جمع ہونے پر بھی پابندی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایک دن کیلئے ہر قسم کی ریلیوں، مظاہروں، دھرنوں اور جلسوں کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش پر بھی عائد کردی گئی۔

حفاظتی ضمانت منظور

لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تمام 9 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کرلی تھی۔

عدالت عالیہ نے عمران خان کی اسلام آباد کے 5 مقدمات میں 24 مارچ اور لاہور کے 3 مقدمات میں 27 مارچ تک حفاظتی ضمانت منظور کی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کیخلاف پنجاب بھر میں درج مقدمات کی تفصیلات کی رپورٹ منگل تک طلب کرلی۔

وارنٹ گرفتاری معطل

دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے رضاکارانہ پیشی کا عمران خان کا بیان حلفی تسلیم کرتے ہوئے ان کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیئے اور پولیس کو چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔

PUNJAB

IMRAN KHAN

RAWALPINDI 144 IMPOSED

Tabool ads will show in this div