جنگی جرائم کے الزام میں روسی صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری

روس نے بین الاقوامی عدالت کے اس اقدام کو مسترد کر دیا

بین الاقوامی فوجداری عدالت نے روسی صدر ولادیمیر پوتن کے جنگی جرائم پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں، ان پر یوکرین سے بچوں کے اغوا کی ذاتی ذمہ داری کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق عدالت نے ایک بیان میں کہا کہ روسی صدر مبینہ طور پر بچوں کی غیرقانونی ملک بدری اور یوکرین کے مقبوضہ علاقوں سے روسی فیڈریشن کو غیر قانونی منتقلی کے جنگی جرم کےلیے ذمہ دار ہیں۔

عدالت نے روسی فیڈریشن کے صدر کے دفتر میں بچوں کے حقوق کی کمشنر ماریا الیکسیوینا لووا بیلووا کی گرفتاری کا وارنٹ بھی جاری کیا۔

افریقی ممالک میں سمندری طوفان سے تباہی،400افراد ہلاک

بین الاقوامی عدالت کے اس اقدام کو ماسکو نے فوری طور پر مسترد کر دیا جبکہ یوکرین نے اسے ایک اہم پیش رفت کے طور پر خوش آمدید کہا ہے تاہم عملی طور پر اس کے اثرات محدود ہو سکتے ہیں کیونکہ آئی سی سی میں اس مقدمے کے ٹرائل کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

دوسری جانب امریکا کے صدر جو بائیڈن نے بین الاقوامی فوجداری عدالت کی جانب سے روسی صدر ولادیمیر پوتن کے خلاف یوکرین کے بچوں کو ملک بدر کرنے کے جنگی جرم کے الزام میں گرفتاری کے وارنٹ جاری کرنے کو جائز قرار دیا ہے۔

russian president

UKRAINE RUSSIA WAR

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div