جماعت اسلامی کا11 یوسی کونسلز کے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان

انتخابات کی تاریخ ورکنگ ڈے کے بجائے اتوار کے روز رکھی جائے،حافظ نعیم الرحمان
<p>فائل فوٹو۔</p>

فائل فوٹو۔

جماعت اسلامی نے کراچی کے ملتوی شدہ گیارہ یوسی نشستوں کے ضمنی انتخابات میں بھرپورحصہ لینے کا اعلان کردیا ۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کررہےامیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا انتخابات کی تاریخ ورکنگ ڈے کے بجائے اتوارکے روزرکھی جائے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا ملتوی شدہ11نشستوں کےانتخابی شیڈول کااعلان کراچی کےعوام کی فتح ہے،انتخابات سولہ اپریل کو کروانے کیلئے الیکشن کمیشن کو خط لکھیں گے ۔

خیال رہے آج 17 مارچ کو الیکشن کمیشن نے سندھ میں دونوں مراحل کی کل 93 یونین کونسلز میں ضمنی انتخابات 18اپریل کوکرانے کا شیڈول جاری کیا ہے،جس کیلئے کاغذات نامزدگی 20 سے 22 مارچ تک جمع کرائےجا سکیں گے۔

Tabool ads will show in this div