وزیرِاعظم کااسلام آبادکے1 لاکھ 85 ہزارمستحق خاندانوں کیلئےآٹےکاتحفہ

حکومت عوام کوریلیف فراہم کرنےکی بھرپور کوشش کر رہی ہے،شہبازشریف

وزیرِاعظم شہباز شریف نے اسلام آبادکے1 لاکھ 85 ہزارمستحق خاندانوں کیلئےآٹےکاتحفہ دیا ہے۔

اسلام آباد کےمستحق خاندان آٹےکا تحفہ کل سے مفت آٹایوٹیلٹی اسٹورزکے 40 پوائنٹس سےحاصل کر سکیں گے۔

رمضان المبارک میں غریبوں کو آٹا مفت ملے گا

مستحق افراد کا ڈیٹا بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سے منسلک ہوگا،مستحق افراد8717 پراپنا شناختی کارڈ نمبربھیج کراہلیت جانچ سکتےہیں۔

وزیر اعظم نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں غریب طبقےکےمسائل کم کرنےکی کوشش کررہےہیں،حکومت عوام کوریلیف فراہم کرنےکی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔

رمضان المبارک میں مفت آٹے کی تقسیم کیلئے ایپلی کیشن تیار

یاد رہے کہ چند دن قبل وزیراعظم شہبازشریف نےرمضان پیکیج کے تحت غریب گھرانوں کو مفت آٹا فراہم کرنےکی منظوری دے دی تھی۔

واضح رہے کہ حکومت رمضان المبارک کے دوران 5 ارب روپے کے خصوصی پیکیج کا اعلان کررکھا ہے۔

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div