آمنہ الیاس کو ملائیکا اروڑہ کا انداز کاپی کرنا مہنگا پڑ گیا
پاکستان کی معروف ماڈل اور اداکارہ آمنہ الیاس کو بھارتی اداکارہ ملائیکا اروڑہ کے انداز کو کاپی کرنا مہنگا پڑا گیا، سوشل میڈیا پر صارفین نے ان پر تنقیدی نشتر چلا دیئے۔
خیال رہے کہ پاکستان کی معروف اداکارہ آمنہ الیاس سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اور آئے روز اپنے مداحوں کو پل پل کی خبریں دینے کے لیے انسٹا گرام اور ٹویٹر پر اپنے پیغامات اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔
تاہم دیوا میگزین پاکستان کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی۔
وائرل مختصر ویڈیو میں آمنہ الیاس کو ایک کمرے میں ملائیکا اروڑا کے انداز کو کاپی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
وائرل ہونے والی بولڈ ویڈیو میں آمنہ الیاس کو تنگ جینز اور ٹی شرٹ میں دیکھا جا سکتا ہے اور ہاتھ میں کولڈ ڈرنک ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستانی اداکارہ بھارتی اداکارہ کے چلنے کے انداز کو کاپی کرتی اور فوٹوگرافرز کو خصوصی پوز دیتی دکھائی دیتی ہیں۔
انسٹا گرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے پس منطر میں فرضی فوٹوگرافرز کی آوازیں بھی سنائی دیتی ہیں کہ ملائیکا میڈم ذرا رُک جائیں یا ذرا ایسا انداز دکھائیں۔
آمنہ الیاس کو بھارتی اداکارہ کے چلنے کے انداز اور ان کے لباس کو کاپی کرنے اور ان کی پیروڈی ویڈیو بنانے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور دعویٰ کیا گیا کہ اداکارہ ملائیکا اروڑا پر ویڈیو بنانے کے بہانے اپنی تشہیر کر رہی ہیں۔
لوگوں نے آمنہ الیاس کے انداز کو نامناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک ہی تیر سے دو شکار کیے، یعنی انہوں نے ملائیکا اروڑا پر تنقید بھی کی اور اپنی تشہیر بھی کی۔
بعض صارفین نے کمنٹس کرتے ہوئے لکھا کہ آمنہ الیاس شکل و صورت اور جسامت میں ملائیکا اروڑا کی طرح ہی لگتی ہیں۔