ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر تیزی سے بحال ہونے لگی

دوست ممالک سے امداد ملنے کے اثرات ملکی کرنسی پر پڑنا شروع ہو گئے

ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں تیزی سے گرنے لگی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک مرتبہ پھر 71 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 282 روپے 42 پیسے سے کم ہو کر 281 روپے 71 پیسے ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 42 پیسے کی گراوٹ دیکھی گئی تھی اور قیمت 282 روپے 85 پیسے سے کم ہو کر 282 روپے 42 پیسے ہو گئی تھی۔

معاشی ماہرین کی طرف سے بتایا جا رہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی طرف سے ممکنہ طور پر معاہدے کے قریب پہنچنے اور دوست ممالک کی طرف سے اربوں ڈالرز کی امداد ملنے کے مثبت اشارے کے باعث ملکی کرنسی تگڑی ہونا شروع ہو گئی ہے۔

Dr Sanaullah zaheer Mar 17, 2023 05:59pm
بے شرمی کی حد ہے جب اوپر جاتا ہے 20 روپے نیچے آتا ہے تو ایک روپیہ پورا بھی نہیں۔ اور خبریں ایسے دے رہے ہیں کہ روپیہ مستحکم
Tabool ads will show in this div