ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر تیزی سے بحال ہونے لگی
ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں تیزی سے گرنے لگی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک مرتبہ پھر 71 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 282 روپے 42 پیسے سے کم ہو کر 281 روپے 71 پیسے ہو گئی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 42 پیسے کی گراوٹ دیکھی گئی تھی اور قیمت 282 روپے 85 پیسے سے کم ہو کر 282 روپے 42 پیسے ہو گئی تھی۔
معاشی ماہرین کی طرف سے بتایا جا رہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی طرف سے ممکنہ طور پر معاہدے کے قریب پہنچنے اور دوست ممالک کی طرف سے اربوں ڈالرز کی امداد ملنے کے مثبت اشارے کے باعث ملکی کرنسی تگڑی ہونا شروع ہو گئی ہے۔