کرونا کیسز: پنجاب میں پابندیاں عائد
محکمہ صحت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
پنجاب میں کرونا کیسز میں ممکنہ اضافے کے خدشے کے پیش نظر ماسک پہننے کی پابندی لازمی قرار دے دی گئی۔ محکمہ صحت پنجاب نے نوٹیفیکشن جاری کردیا۔
محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور سمیت پنجاب میں رش والے مقامات پر ماسک پہننا لازمی ہوگا، اسپتالوں میں بھی ماسک کی پابندی لازمی قرار دی گئی ہے۔
مزید جانیے: کراچی میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ میں ایک بار پھر تیزی آگئی
این سی او سی کی ہدایات بعد محکمہ صحت پنجاب نے باقاعدہ گائیڈ لائنز جاری کردیں۔
محکمہ صحت پنجاب نے تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کو پابندیوں پر عملدرآمد کرانے کے احکامات دے دیئے ہیں۔