خیبرپختونخوا میں رواں سال کا پہلا پولیو کیس سامنے آگیا

وزارت صحت کی جانب سے انسدادپولیو مہم بھی جاری ہے

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں 3 سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

وزارت صحت حکام نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ کیس رواں سال کا پہلا پولیو کیس ہے۔ پولیو کی روک تھام کے لیے وزارت صحت کی جانب سے انسدادپولیو مہم بھی جاری ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی خیبرپختونخوا سے سب سے زیادہ پولیو کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

خیبرپختونخوا کے ایم ٹی آئی اسپتالوں کے بورڈ آف گورنر تحلیل

انسداد پولیو پروگرام حکام کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں پولیو وائرس پر قابو پانا پاکستان پولیو پروگرام کی ترجیح ہے، اور نئی حکمت عملی کے تحت بچوں کو ٹیکوں کے ذریعے پولیوویکسین دی جارہی ہے۔

Anti Polio Campaign

HEALTH AND POLIO

Tabool ads will show in this div