گورنر خیبر پختونخوا نے انتخابات کےلیے دی گئی تاریخ پر یو ٹرن لے لیا

تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے پولنگ کی تاریخ مقرر کی جائے،گورنر خیبر پختونخوا

گورنر خیبر پختونخوا نے صوبائی اسمبلی کے انتخابات کیلئے اپنی ہی دی گئی تاریخ پر یو ٹرن لے لیا۔

گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام غلی کی جانب سے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط کہا گیا ہے کہ صوبے میں دہشتگردوں کا زور ہے۔ ملک کی معاشی حالت ٹھیک نہیں تو مردم شماری و حلقہ بندیاں ہونا بھی باقی ہے۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ان چیلنجز کو حل کرنے کے بعد تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے پولنگ کی تاریخ مقرر کی جائے۔

یاد رہے کہ گونرر خیبر پختونخوا غلام علی نے صوبائی اسمبلی کے عام انتخابات کیلئے 4 روز قبل جو زبانی اعلان کیا تھا آج تحریری طور پر خود ہی اس سے مکر گئے۔

کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں کے اعداد و شمار جاری

خط میں لکھا کہ 2018 کےالیکشن سال میں دہشتگردی کے87 اور2022 میں 495 واقعات ہوئے۔ موجودہ حالات میں انتخابات کرائے گئے تو دہشتگردی کے واقعات 600 سے تجاوز کرسکتے ہیں۔

کے پی میں کالعدم ٹی ٹی پی سمیت متعدد دہشتگرد تنظیمیں خود کش حملوں، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث ہیں جبکہ سرحد پار سے دہشت گرد گروپس ضم شدہ اضلاع میں آکر آباد ہوچکے۔

گورنر غلام علی کا کہنا ہے نازک حالات میں الیکشن کیلئے اضافی سیکیورٹی اہلکار دستیاب ہیں نہ ملک کی معاشی صورتحال بہتر مردم شماری ابھی جاری تو حلقہ بندیوں کا مرحلہ بھی باقی ہے۔

ماضی میں بھی الیکشن کے حوالے سے ایسی صورت حال پیدا ہوئی تھی جس کا آئین اور الیکشن ایکٹ کے تحت حل تلاش کیا گیا۔ خط میں دو منتخب حکومتوں کے ہوتے ہوئے قومی اسمبلی کے انتخابات کی شفافیت پر بھی سوالا اٹھایا گیا۔

گورنر کے پی کا مؤقف ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی روز کرانے پر متفق ہیں۔

KP governor

ELECTION COMMISION OF PAKISTAN (ECP)

GENERAL ELECTIONS 2023

Tabool ads will show in this div