عمران خان کی پیشی، ایف ایٹ کچہری کو چاروں اطراف سے سیل کرنیکا فیصلہ

آئی جی اسلام آباد کی سربراہی میں پولیس افسران کا اہم اجلاس

اسلام آباد پولیس نے عمران خان کی سیشن کورٹ میں پیشی کے موقع پر ایف ایٹ کچہری کو چاروں اطراف سے سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پولیس افسران کے اجلاس میں یہ بھی طے پایا ہے کہ کچہری میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی ہوگی۔

آئی جی اسلام آباد کی سربراہی میں پولیس افسران کا اجلاس ہوا جس میں سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سیشن عدالت میں پیشی کے معاملے پر غور کیا گیا۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواستیں سماعت کےلیے مقرر

پولیس افسران کے اجلاس میں عمران خان کی پیشی کے موقع پر ایف 8 کچہری کو چاروں اطراف سے سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ کچہری میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی ہوگی، تحریک انصاف کے کارکنوں کو بھی کچہری جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: مخالفین نہیں چاہتےکہ الیکشن میں حصہ لوں،عمران خان

پولیس حکام نے بتایا کہ عمران خان کی ایف 8 کچہری میں پیشی کے موقع پر 300 اہلکار سیکیورٹی فرائض انجام دیں گے۔

IMRAN KHAN

islamabad police

IMRAN KHAN ARREST WARRANT

F8 KCHEHRI

Tabool ads will show in this div