خواجہ سعد رفیق نے عمران خان کو ہندو انتہاء پسندوں سے تشبیہ دیدی

عمران خان کو ہر صورت عدالت میں جانا پڑیگا، وفاقی وزیر ریلوے

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے عمران خان کو بھارتی انتہاء پسندوں سے تشبیہ دیدی۔ کہتے ہیں عمران خان پاکستان کے آر ایس ایس ہیں، انہیں ہر صورت عدالت میں جانا پڑے گا، بہتر ہے اچھے طریقے سے چلیں۔

وفاقی وزیر ریلوے اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عمران خان پاکستان کے ساتھ کھیل رہے ہیں، اس وقت دو پاکستان ہیں، عام آدمی کا پاکستان الگ اور عمران خان کا الگ ہے۔

انہوں نے پی ٹی آئی چیئرمین کو بھارتی انتہاء پسندوں سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان پاکستان کے آر ایس ایس (راشٹریہ سویم سیوک سنگھ) ہیں، بچے بچے کو پتہ ہے عمران خان نے توشہ خان سے کیا کیا چوری کیا۔

مزید جانیے: مخالفین نہیں چاہتےکہ الیکشن میں حصہ لوں،عمران خان

سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عمران خان کو ہر صورت عدالت میں جانا پڑے گا، بہتر ہے اچھے طریقے سے چلیں۔

IMRAN KHAN

Khwaja Saad Rafique

PAKISTAN TEHRIK-E-INSAAF (PTI)

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div