بات کو توڑ موڑ کر بیان کرنے پر میگزین کے خلاف آئمہ بیگ کی سخت الفاظ میں مذمت
ایک ڈیجیٹل میگزین نے گلوکارہ آئمہ بیگ کے حوالے سے غلط خبر شائع کرنے پر گلوکارہ نے سخت الفاظ میں مذمت کی ، انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پر لکھا کہ میگزین کو ان سے معافی مانگی چاہیے۔
پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ جن کو سوشل میڈیا پر اکثر سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ حال ہی میں گلوکارہ آئمہ بیگ کے حوالے سے ایک میگزین نے یہ خبر اس انداز سے شائع کی کہ ان کے بھائی ان سے سات سال بڑے ہیں، وہ میرے بھائی بھی تھے اور میرا کرش بھی ۔
آئمہ بیگ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اس خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میرے خلاف جو باتیں ہوتیں ہیں ان کے حوالے سے میں بہت کم ہی کسی کو صفائی پیش کرتی ہوں ، مگر ایک پبلیکشن نے جسے یلو جرنلزم کہا جائے ۔ مجھے نہیں معلوم کہ کیوں انہوں نے یہ بےہودہ خبر شائع کی۔ انہوں نے لکھا کہ سخت محنت کریں یا تو ان کو ایسی چیزوں سے دور رکھیں ۔ یہ بہت ہی شرم ناک حرکت ہے۔
ایک اسٹوری میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ وہ میگزین سے چاہتی ہیں کہ وہ معافی مانگیں۔ اور ایسی خبر کو اپنے پلیٹ فارم سے ہٹائیں۔
ساتھ ہی آئمہ نے اس انٹرویو کا حوالے دیتے ہوئے لنک بھی شیئر کیا کہ جہاں سے آئمہ کی بات کو غلط انداز میں پیش کیا گیا۔
یہ ایک پرانا انٹرویو تھا جس میں ثمینہ پیرذادہ نے آئمہ بیگ سے ان کے کرش کے حوالے سے پوچھا تو انہوں نے جواب دیا کہ ان کے بھائی کے دوست کے ساتھ ان کا پہلا کرش تھا۔