کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں کے اعداد و شمار جاری
الیکشن کمیشن (Election commission)نے پنجاب میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات (Elections)کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں کے اعداد وشمار جاری کردیے۔۔
پنجاب سے مجموعی طور پر سات ہزار پانچ سو چھیاسٹھ امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔
پنجاب میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات کیلئے انتخابی شیڈول کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا۔
پی ٹی آئی نے وزیراعظم کے کاغذات نامزگی کی نقول حاصل کرلیں
الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی جمع کرانےوالوں کی تفصیلات جاری کردیں۔
پنجاب سے مجموعی طور پر 7 ہزار566 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔
خواتین کی مخصوص نشستوں پر 623 ، اقلیتوں کی نشستوں پر 170 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔
قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز وطن واپس پہنچ گئے
الیکشن کمیشن کے مطابق لاہور کے 30 حلقوں سے ایک ہزار 70 امیداروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ۔
فیصل آباد سے 646،سرگودھا268 ،قصور233 ،اوکاڑہ سے 185 امیدوار سامنے آئے ہیں ۔
پیپلزپارٹی کا پنجاب کے انتخابات کے حوالے سے اہم فیصلہ
راولپنڈی سے 439،شیخوپورہ227،ڈی جی خان 191 اور ملتان سے 81 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے۔
مسلم لیگ ن کی جانب سے مریم نواز،حمزہ شہباز،رانا ثنا اللہ جیسے بڑے نام بھی صوبائی الیکشن لڑیں گے۔
تحریک انصاف کی جانب سے یاسمین راشد،حماد اظہر،میاں محمود الرشید الیکشن لڑنےوالوں میں شامل ہیں ۔
مسلم لیگ ن ،تحریک انصاف اورپیپلزپارٹی نے مخصوص نشستوں پر خواتین کی ترجیحاتی فہرستیں الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیں ۔
کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل بائیس مارچ تک جاری رہے گا،،پنجاب میں انتخابات تیس اپریل کو شیڈول ہیں ۔