علی امین گنڈاپور زمان پارک لے جانے کیلئے لوگ پورے نہ ہونے پر برہم، آڈیو لیک

تم سے 5 گاڑیاں بھی نہیں بھری گئیں،علی امین گنڈاپور نے کارکن کو جھاڑ پلادی

پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک ہوگئی۔

مبینہ آڈیو میں علی امین گنڈاپور زمان پارک لے جانے کیلئے لوگ پورے نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کررہے ہیں۔ کارکن کو جھاڑ پلادی کہا تم سے 5 گاڑیاں بھی نہیں بھری گئیں۔

آڈیو میں علی امین گنڈا پور سخت الفاظ کا استعمال بھی کیا جبکہ کارکن پیسے نہ ہونے کی شکایت کرتا رہا۔

خان صاحب کو کہیں وہ گرفتاری دیں،یاسمین راشد کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

طاہر زمان:جو گاڑی میں منگوائی ہے، 24،24ہزار پر

طاہر زمان:2دن کیلیے آنا جاناہر چیز اس گاڑی پہ ہوگی

علی امین: ٹھیک ہے اور دس گاڑیوں کی جگہ پر کرنی ہے

علی امین:اور دس ہزار ایڈوانس دینا ہے دو دن کا

طاہر زمان: نہیں ایڈوانس جب ادھر سے آئیں گے دو دن گزاریں گے

طاہر زمان: اس کے بعد میں پیسے دیں گے جو ادھر سے جائیں گے

طاہر زمان: 17ہزار ایڈوانس دیں گے اس کے بعد پر ڈے ہوگا

طاہر زمان: جب ایک دن گزارے گا4ہزار اس کا ہوگا

طاہر زمان: جب دوسرا دن گزرے گا 4ہزار ہوگا

علی امین: یہ تیل خود ڈالے گا

طاہر زمان: تیل یہ خود ڈالے گا17ہزار روپے میں

علی امین: 17 ہزار روپے لے گا آنا جانا بھی کرے گا اور پرڈے کا علیحدہ لے گا

علی امین:یار پر ڈے میں بک کرارہے ہویا کیا کررہے ہو تم

طاہر زمان: گاڑیاں موجود ہیں پیسے نہیں علی بھائی

علی امین: تمہار کام کیا ہے یا تم آج میرے کے پیچھے پڑگئے ہو یار

طاہر زمان: میرا کام نہیں ہے تو میں ادھر کیا کررہا ہوں

علی امین: تم یہی کررہے ہو صبح سے ۔۔۔

علی امین: تمہارے سے 20 بندے برابر نہیں ہوئے صبح سے

علی امین:تمہیں صبح بندے بلوانے تھے تم سے وہ 5گاڑیاں نہیں بھری گئیں

طاہر زمان: غصہ کیوں کررہے ہو ٹھیک ہے

علی امین: پانچ سو بندہ بھجواچکا ہوں پورے ساؤتھ سے تجھے ۔۔۔۔۔ کا پتہ ہے

علی امین: چھوڑ دو بس ۔۔۔۔ تہمارے بندے دیکھ لیے ہیں

علی امین:جو تو نے پورے کرلیے ہیں بس چھوڑ دو

علی امین: میں جانوں میرا کام جانے چھوڑ دو

طاہر زمان: ٹھیک ہے علی بھائی کوئی بات نہی

ali amin gandapur

AUDIO LEAKE

ZAMAN PARK OPERATION

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div