عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواستیں سماعت کےلیے مقرر

چیئرمین تحریک انصاف کا آج ہی عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواستیں سماعت کےلیے مقرر کردی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طاق سلیم شیخ اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل دو رکنی بینچ آج ہی درخواستوں پر سماعت کرے گا۔ عمران خان نے 9 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے عدالت میں پیش ہونے کا بھی فیصلہ کرلیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے اس بات کی تصدیق کی ہے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کچھ دیر میں عدالت میں پیش ہوں گے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی 9 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کےلیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔

عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار

اس سے قبل عمران خان نے وکیل اظہر صدیق کے وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں 9 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواستیں دائر کردیں تھیں۔ زمان پارک سے لاہور ہائیکورٹ تک سکیورٹی کےلیے بھی درخواست کر دی گئی ہے۔

IMRAN KHAN

IMRAN KHAN ARREST WARRANT

ZAMAN PARK OPERATION

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div