مسافربسوں میں پیٹرول اور آتش گیرمواد کی ترسیل پر مکمل پابندی عائد
وزیراعلیٰ بلوچستان عبدلقدوس بزنجو نے 13 ویں صوبائی ایپکس کمیٹی کے فیصلوں کی منظوری دے دی۔
اعلامیے کے مطابق مسافر بسوں میں پیٹرول اور آتش گیر مواد کی ترسیل پر مکمل پابندی ہوگی جبکہ غیرضروری چیک پوسٹوں کےخاتمے کیلیےماہانہ کمیٹی اجلاس ہوگا۔
اعلامیے کے مطابق صوبے میں غیرملکی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے اداروں کے درمیان مربوط کورآرڈینیشن قائم کی جائے گی جبکہ تعلیمی اداروں کے سیلیبس کوتخریبی مواد سے مکمل پاک کیا جائے گا۔
منظور شدہ جیل اصلاحات پر جلد عملدرآمد کیا جائے گا، سی ٹی ڈی کی افرادی قوت اور استعداد کارمیں بھی اضافہ کیاجائےگا۔۔ اجلاس میں بیلہ حادثے میں 43 اموات کی ایم آئی ٹی سے انکوائری کی منظوری بھی دی گئی۔
ایئرپورٹس پر نصب جدید کیمروں کا سسٹم ایک سال بعد بھی فعال نہ ہو سکا
ترجمان کا کہنا ہے کہ صوبے میں منشیات کی خرید وفروخت کا مکمل تدارک کیا جائے گا اور اس سلسلے میں ڈرگ مافیا کیخلاف آپریشن کرنے والی ٹیم کو منظورشدہ ایوارڈ فراہم کیا جائے گا۔
کوئٹہ سیف سٹی پراجیکٹ کےلیے ضروری فنڈز اور آلات مہیا کیے جائیں گے جبکہ گوادرسیف سٹی پراجیکٹ کے نظرثانی شدہ پی سی ون پرعمل درآمدکیا جائے گا۔