سعودی خاتون اسکائی ڈائیور کی 15 ہزار فٹ بلندی سے چھلانگ

رازان العجمی نے فضاء میں قومی پرچم بھی لہرایا

سعودی پہلی خاتون اسکائی ڈائیور نے نئی تاریخ رقم کردی، رازان العجمی نے کویت میں 15 ہزار فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگا کر فضاء میں قومی پرچم بھی لہرایا۔

سعودی عرب کی پہلی خاتون اسکائی ڈائیور رازان العجمی نے اپنے ملک کیلئے نیا اعزاز حاصل کرلیا، انہوں نے کویت میں اسکائی ڈائیونگ کا شاندار مظاہرہ کیا۔

رازن العجمی نے 15 ہزار فٹ کی بلندی پر چھوٹے طیارے سے چھلانگ لگائی اور ہوا کے دوش پر سعودی عرب کا قومی پرچم بھی لہرایا۔

ٹوئٹر پر جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رازان طیارے سے کودنے سے قبل کافی پرجوش نظر آرہی ہیں۔

kuwait

SAUDIA ARABIA

WOMEN SKYDIVER

Razan Al Ajmi

Tabool ads will show in this div