ایئرپورٹس پر نصب جدید کیمروں کا سسٹم ایک سال بعد بھی فعال نہ ہو سکا
مشتبہ اور مطلوب افراد کی نشاندہی کےلیے کراچی، لاہور، اسلام آباد اور ملتان ایئرپورٹس پر نصب جدید کیمروں کا سسٹم ایک سال بعد بھی فعال نہ ہو سکا۔
جاپان کے تعاون سے ہائی ریزولوشن کیمرے کراچی، لاہور، اسلام آباد اور ملتان ائرپورٹس پرنصب کئےگئے۔ 3 سالہ وارنٹی کے حامل جدید سسٹم کو جاپان کی جانب سے بلا معاوضہ نصب کیا گیا تھا۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے کیمروں کی مانیٹرنگ روم کا انتظام بھی تاحال کسی کونہیں مل سکا۔ سسٹم کے ذریعے مشتبہ اورمطلوب افراد کی گرفتاری اورکارروائی قلیل وقت میں ممکن ہو گی۔
بارڈرمینجمٹ سسٹم کا کنٹرول ایف آئِی اے جبکہ ایف آرایس سسٹم اے این ایف اورکسٹمزکے پاس ہوگا۔
سسٹم فعال ہونے پر نصب کیمروں کی مدد سے ٹرمینل بلڈنگ میں داخل ہرفردکی تصاویر مختلف مقامات پر ریکارڈ ہوں گی۔ تصاویر کیپچر اور اسکیننگ پر مبنی فکس سسٹم اے ایس ایف کی ذمہ داری قراردی گئی۔
مسلح افراد گرفتار ملزم کو ہتھکڑی سميت چھڑا کر لے گئے
کیمروں کی مدد سے60فیصد دھندلی تصاویر بھی قابل شناخت بنائی جا سکیں گی جبکہ مشتبہ یامطلوب شخص کی تصویر متعلقہ کیمرہ نمبر کے ساتھ الارم مانیٹرنگ روم میں بجے گا۔
کیمروں کے فعال ہونے کے 3 برس بعد تبدیلی کی صورت میں 3 ہزار ڈالرزچارج کئے جائیں گے۔ سسٹم میں کسی بھی قسم کی خرابی کی ذمہ داری متعلقہ ادارے کی ہوگی۔