امریکا کے بعد برطانیہ نے بھی ’ٹک ٹاک‘ پر پابندی عائد کردی

سرکاری ڈیوائسز پر چینی ایپلی کیشن استعمال نہیں کی جاسکے گی

برطانیہ نے سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے سرکاری اداروں کے دفاتر میں استعمال ہونیوالی ڈیوائسز پر چینی ایپلی کیشن ”ٹک ٹاک“ (TikTok)پر فوری پابندی عائد کرنے کا اعلان کردیا۔

اسٹیٹ سیکریٹری اور سائبر سیکیورٹی کے وزیر اولیور ڈاؤڈن نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ ’’ہم فوری طور پر سرکاری اداروں پر ٹک ٹاک TikTok کے استعمال پر پابندی لگا دیں گے‘‘۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری آلات سے وابستہ مخصوص خطرات کے پیش نظر جن میں حساس معلومات ہوسکتی ہیں، بعض ایپلی کیشنز کے استعمال کو محدود کرنا دانشمندانہ اور مناسب اقدام ہے، خاص طور پر وہ جو کہ بڑی مقدار میں ڈیٹا تک رسائی اور ذخیرہ کرتی ہیں۔

اولیور ڈاؤڈن کا کہنا ہے کہ ہمارا نقطۂ نظر امریکا، کینیڈا اور یورپی یونین کی طرف سے لگائی گئی پابندیوں کی پیروی کرتا ہے۔

مزید جانیے: ٹک ٹاک رپورٹ،غیراخلاقی ویڈیوزاپ لوڈ کرنے میں پاکستانی تیسرےنمبرپرآگئے

بدھ کے روزچین نے امریکا پر زور دیا تھا کہ وہ ٹک ٹاک پر ”بلا اشتعال حملے“ بند کرے۔ واشنگٹن نے چینی پیرنٹ کمپنی بائٹ ڈانس سے کہا تھا کہ وہ ایپ میں اپنے حصص چھوڑ دے یا قومی سلامتی کی بنیادوں پر پابندی کا سامنا کرے۔

مزید جانیے: امریکا اور کینیڈا کے بعد بیلجیم نے بھی ٹک ٹاک پر پابندی لگا دی

واضح رہے کہ نوجوانوں میں بہت زیادہ مقبول اور مختصر ویڈیوز شیئر کرنے کیلئے استعمال ہونے والی ایپ کے ناقدین چینی حکام پر الزام لگاتے ہیں کہ وہ دنیا بھر میں صارفین کے ڈیٹا تک رسائی فراہم کرتی ہے، تاہم ٹک ٹاک اس کی تردید کرتا ہے۔

britain

USA

TIKTOK

UK BANNED TIKTOK

تبولا

Tabool ads will show in this div
Saeed Mar 17, 2023 12:25pm
Good action
MRaza Mar 18, 2023 02:13pm
tyer
MRaza Mar 18, 2023 02:13pm
my is tyres make
MRaza Mar 18, 2023 02:14pm
آج مرغہ کبزئ غورلم میں ناخوش گوار واقعہ دو کارو پر حملہ جس میں احمد خان کبزئ ساتھی سمیت جل کر راکھ ہوا اور پانچ افراد گولیوں سے جانبحق ہوے اور ایک زخمی اللہ ان سب کی مغفرت فرمائے

تبولا

Tabool ads will show in this div