سی ٹی ڈی کی پنجاب بھر میں کارروائیاں، 11 دہشت گرد گرفتار

لاہور، راولپنڈی، ملتان، بہاولپور اور سرگودھا میں کارروائیاں کی گئیں، ترجمان

سی ٹی ڈی پنجاب نے مختلف اضلاع میں خفیہ آپریشنز کے دوران کالعدم تنظیم کے 11 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا، ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔

ترجمان کاؤنٹر ٹیررازم پنجاب کے مطابق صوبے کے مختلف اضلاع میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشنز کئے گئے، جس میں کالعدم تنظیموں کے 11 کارندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان کے مطابق حراست میں لئے گئے نجیب اللہ، عبدالسمیع، فیض اللہ، علی خان، نیاز و دیگر شامل ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ کارروائیاں، لاہور، راولپنڈی ملتان، بہاولپور اور سرگودھا میں کی گئیں جبکہ آپریشنز کے دوران 56 مشکوک افرا کو بھی چیک کیا گیا۔

سی ٹی ڈی پنجاب نے گرفتار ملزمان کیخلاف 7 مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

لاہور

TERRORIST ARRESTED

CTD PUNJAB

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div