مسلح افراد گرفتار ملزم کو ہتھکڑی سميت چھڑا کر لے گئے
لیاقت پور میں وفاقی تحقیقاتی ایف آئی اے کی ٹیم پر مسلح افراد نے حملہ کیا ہے۔
حکام کے مطابق میں ایف آئی اے ملتان کی ٹیم پر مسلح افراد نے حملہ کرکے گرفتار ملزم کو ہتھکڑی سميت چھڑا کرلے گئے۔
مردان میں ساس نے فائرنگ کرکے بہو کو قتل کر دیا
واقعے کا مقدمہ انسپکٹر محمد رضوان کی درخواست پر درج کرلیا گیا۔ مسلح افراد نے انسپکٹر ایف آئی اے کی وردی بھی پھاڑ دی۔
حکام کے مطابق گزشتہ روز ونگ ملتان کے انسپکٹر محمد رضوان نے خواتین کو ہراساں کرنے اور مبینہ طور پر نازیبا ویڈیو بنانے کے مقدمہ میں نامزد ملزم محمد ارشد چانڈیہ کو گرفتار کرلیا تھا۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزم کو ملتان منتقلی کے دوران راستے میں ملزم ڈاکٹر غلام مصطفی کی سرپرستی میں تقریباً دو درجن افراد گاڑی کو روک کر اور انسپکٹر سائبر کرائم پر دھاوا بول دیا اور گاڑی سے نکال کر دست گربیان ہو گئے جس سے انسپکٹر کی یونیفارم پھٹ گئی۔
ملزمان نے نامزد ملزم محمد ارشد محبوب کو ہتکھڑی سمیت کار سے زبردستی اتار کر فرار ہوگئے۔