کینیڈا: ماں کو قتل کرنیوالے لڑکے نے 2 پولیس اہلکاروں کو بھی مار دیا
ملزم نے واقعے کے بعد خود کشی کرلی
کینیڈا کے شہر ایڈمنٹن میں ایک نوجوان نے اپنی ماں کو قتل کرنے کے بعد 2 پولیس اہلکاروں کو بھی گولی مار کر ہلاک کردیا۔
کینیڈین میڈیا کے مطابق ایڈمنٹن میں ایک نوجوان نے گھریلو جھگڑے کے بعد اپنی ماں کو قتل کردیا۔
مزید جانیے : کینیڈا کا سیکڑوں بھارتی طلباء کو ملک سے نکالنے کا فیصلہ
واقعے کی اطلاع ملنے پر کینیڈین پولیس وہاں پہنچی تو ملزم نے افسران پر بھی فائرنگ کردی، جس سے 2 افسران گولیاں لگنے سے ہلاک ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: کینیڈا میں ٹرک ڈرائیور نے راہگیروں کوکچل ڈالا،2افرادہلاک
میڈیا کے مطابق ملزم نے بعد ازاں خود کو بھی گولی مار کر اپنی جان لے لی۔
پولیس چیف کے مطابق مرنے والے پولیس افسران میں 35 سالہ ٹریوس جورڈن اور 30 سالہ بریٹ ریان شامل ہیں۔
canada
BOY SHOT MOTHER
تبولا
Tabool ads will show in this div