ژوب میں مسلح افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنما سمیت 7 جاں بحق

واقعے کا مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے،حکام

بلوچستان کے ضلع ژوب میں مسلح افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنما سمیت 7 جاں بحق ہوگئے۔

نمائندہ خصوصی سماء سے گفتگو میں اسسٹنٹ کمشنر حافظ طارق نے بتایا کہ ژوب کے علاقے مرغہ کبزئی میں غورلم روڈ پر نامعلوم مسلح افراد سے دو گاڑیوں پر اندھادھند فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔

حکام کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار قبائلی رہنما احمد خان کبزئی سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ مقتولین میں تین بھائی بھی شامل ہیں۔

لوئر کوہستان: آگ لگنے کے بعد مکان کی چھت گر گئی، 10 افراد جاں بحق

حافظ طارق نے بتایا کہ فائرنگ کی وجہ سے ایک گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی اور گاڑی میں سوار افراد کی لاشیں بھی جل گئیں، واقعے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت احمد خان کبزئی، عبدالوحد ، عبدالمنان ، نجیب الدین ، فضل الرحمان ، محمد سطان اور نیک محمد کے نام سے ہوئی ہے۔

لیویز اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر ژوب حافظ طارق کا کہنا ہے کہ واقعے کامقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے تاہم قتل کی وجوہات اب تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

murder case

balochistan police

Tabool ads will show in this div