ٹک ٹاک ایپ میں کونسی منفرد تبدیلیاں ہونے جارہی ہیں
ٹک ٹاک (Tiktok) ایپ کو فارغ اوقات میں تفریحی کے طور پراستعمال کیا جاتا ہےاب اس ایپ کے ذریعے نوجوان نسل مزید فوائد بھی حاصل کرسکے گی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم اب آپ کو تعلیمی، سائنسی اوردیگر شعبوں میں بھی مدد فراہم کرے گا۔
اس مقصد کے لیےٹک ٹاک نےاسٹیم (سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور میتھ) نامی فیڈ متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔
کیا اب ٹوئٹر پروائرل ہونا آسان ہوگا؟
اس فیڈ میں زیادہ سے زیادہ تعلیمی ویڈیوزموجود ہوں گی،جن سے آپ کمپیوٹر کوڈ بنانا سیکھ سکیں گے یا مختلف تجربات پربات کر سکیں گے۔یہ نئی فیڈ فالوونگ، فار یو اور دیگر فیڈز کے ساتھ نظر آئے گی۔
کمپنی کےمطابق اسٹیم سے متعلق ہیش ٹیگزکو اب تک 110 ارب سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے اوراسی کو دیکھتے ہوئے یہ فیڈ متعارف کرائی جا رہی ہے۔
تحریر سے ویڈیو بنانے والا حیرت انگیزٹول آئندہ ہفتے پیش کیا جائےگا
کمپنی نے بتایا کہ اس سے ابھرتے ہوئے سائنسدانوں میں اپنے کام پر بات کرنے کی حوصلہ افزائی ہوگی یا آپ کوئی پروگرامنگ کوڈ سیکھ سکیں گے۔
سائنسی مواد کے لیے ٹک ٹاک کی جانب سے مختلف اداروں سے شراکت داری بھی کی جائے گی، تاکہ اس میں شیئر کی جانے والی معلومات مستند ہو۔
امریکہ اور کینیڈا کے بعد بیلجیم نے بھی ٹک ٹاک پر پابندی لگا دی
کمپنی کو توقع ہے کہ اس طرح کی نئی فیڈز سے وہ زیادہ افراد تک رسائی حاصل کر سکے گی،خاص طور پر ایسے صارفین تک جو ابھی ٹک ٹاک کو غیر سنجیدہ تصور کرکے اس سے دور رہتے ہیں۔
خیال رہے کہ متعدد حلقوں کا ماننا ہے کہ ٹک ٹاک سے بچوں اور نوجوانوں کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے اور اسی کو مدنظر رکھ کر اسٹیم فیڈ کو تیار کیا گیا ہے۔
یہ نئی فیڈ آنے والے ہفتوں میں ٹک ٹاک ایپ کا حصہ بنے گی۔