کیا اب ٹوئٹر پروائرل ہونا آسان ہوگا؟

ٹوئٹر نے ویڈیو مارکیٹنگ کیلئے تدریسی کورس پیش کردیا

سوشل میڈیا (Social Media)پروائرل ہونا آج کل ہرکسی کا خواب بن چکا ہے،اسی تناظرمیں ٹوئٹر (Twitter) نے دیگر پلیٹ فارمزکی طرح حیرت انگیز طور تدریسی کورس پیش کیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویٹ ٹوئٹرکی جانب سے تدریسی کورس کے پہلےمرحلے میں 8 حصوں پرمشتمل ایک سیریز پیش کی گئی ہے جو بالخصوص ویڈیو مارکیٹنگ میں مدد فراہم کر سکتی ہے۔

بدترین معاشی بحران،میٹا کا دس ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان

تدریسی کورس کوٹوئٹرنے ’ان اسکپیبل‘ کا نام دیا ہےجو ویڈیو مارکیٹنگ کے عملی سبق فراہم کرتا ہے، ٹوئٹر نے جو اسباق دیئے ہیں ان کا محور بھی ٹویٹر ویڈیو ہی ہے، تاہم یہ کورس بطورِ خاص ان افراد کے لیے ہے جو ویڈیو بنانا تو جانتے ہیں لیکن اسے مؤثر اور وائرل بنانے کے خواہاں ہیں۔

تحریر سے ویڈیو بنانے والا حیرت انگیزٹول آئندہ ہفتے پیش کیا جائےگا

ٹوئٹرنے ویڈیو اسباق کی صورت میں ہی یہ کورس پیش کیا ہے اورہر ویڈیو کی مدت صرف دو منٹ ہے جس میں بہترین مشورے ایک جگہ رکھے گئے ہیں، ٹویٹر کی مارکیٹنگ اور تخلیق کاروں کی ٹیم نے اسے بہت محنت سے تیار کیا ہے، کورس کی بدولت آپ بہترین اشتہار بناسکتے ہیں اور اپنی مارکیٹنگ بڑھا سکتے ہیں۔

یہ ویڈیو سیریز ٹوئٹر کے نئے منصوبے ’ فلائٹ سکول’ کا حصہ ہے جو ایک مفت تدریسی سکول ہے۔

تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ ٹوئٹر کی حوصلہ شکن پالیسیوں کے بعد 70 فیصد بہترین تشہیری کمپنیاں نہ ٹویٹر استعمال کررہی ہیں اور نہ ہی وہاں کےاشتہار دیکھ رہی ہیں،شاید یہی وجہ ہے کہ ٹوئٹر نے یہ کورس پیش کیا ہے۔

ٹویٹر

social media

viral video

New features

goes viral

تبولا

Tabool ads will show in this div
Farrukh Nadeem Mar 16, 2023 07:05pm
I intrsted
Farrukh Nadeem Mar 16, 2023 07:06pm
بہت اچھا قدم ہے
Farrukh Nadeem Mar 16, 2023 07:07pm
بہت اچھا قدم ہے میں اس سے فائدہ او ٹھاوں گا

تبولا

Tabool ads will show in this div