جوہری پروگرام سے متعلق زیرگردش خبروں پر وزیراعظم ہاؤس کی وضاحت
پاکستان کا ایٹمی اور میزائل پروگرام قومی اثاثہ ہے، ترجمان وزیراعظم ہاؤس
پاکستان کے جوہری پروگرام سے متعلق سوشل میڈیا پر زیرگردش اطلاعات پر وزیراعظم ہاؤس کی وضاحت آگئی۔
ترجمان کے مطابق پاکستان کا ایٹمی اور میزائل پروگرام قومی اثاثہ ہے، ایٹمی اور میزائل پروگرام مکمل طور پر محفوظ اور فول پروف ہے، پروگرام پر کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں ہے۔
اعلامیے کے مطابق ریاست پاکستان ایٹمی اور میزائل پروگرام کا بھرپور تحفظ کر رہی ہے اور جس مقصد کے تحت یہ صلاحیت حاصل کی گئی تھی وہ مکمل طور پر پورا ہو رہا ہے۔
آئی اے ای اے کے ڈائریکٹرجنرل کے بیان پر پروپیگنڈے پر ردعمل
ترجمان کے مطابق سوشل اور پرنٹ میڈیا کے ذریعے ڈی جی آئی اے ای اے کے حالیہ دورے سے متعلق منفی تاثر پھیلانے کی کوشش کی گئی حالانکہ ڈی جی آئی اے ای اے کا دورہ پاکستان پر امن ایٹمی پروگرام سے متعلق تھا۔
nuclear program
prime minister house
DG IAEA
تبولا
Tabool ads will show in this div