چین سے مزید 50 کروڑ ڈالر کے حصول کےلیے دستاویزی کارروائی مکمل
وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ چین سے مزید 50 کروڑ ڈالر کے حصول کےلیے دستاویزی کارروائی مکمل کرلی گئی ہے۔
ٹویٹر پیغام میں وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ چینی کے جانب سے 50 کروڑ ڈالر فنڈز جلد اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو جاری ہو جائیں گے۔
اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ چینی بینک نے پاکستان کےلیے 1.3 ارب ڈالر کے رورل اوور کی منظوری دی تھی، پاکستان نے حال ہی میں یہ رقم چینی بینک کو واپس ادا کی تھی۔
آئی ایم ایف سے معاہدے کے بہت قریب پہنچ گئے، گورنر اسٹیٹ بینک
خیال رہے کہ 4 مارچ کو بھی اس سہولت کے تحت پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر جمعہ کو موصول ہوچکے ہیں، بقایا 80 کروڑ ڈالر دو قسطوں میں جلد موصول ہوں گے۔ وزیر خزانہ کے مطابق اس سے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوگا۔
مرکزی بینک کے اعداد وشمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 49کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوگیا۔
اعلامیے کے مطابق 49کروڑ ڈالر اضافے کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائرکامالی حجم پونےدس ارب ڈالرہوگیا۔ اسٹیٹ بینک کے پاس4.3 ارب اور کمرشل بینکوں کے پاس 5.45 ارب ڈالر کا ذخیرہ ہے۔