یوکرین کیخلاف جنگ میں 30 ہزار سے زائد روسی فوج ہلاک، رپورٹ

باخموت میں ہر ایک کلو میٹر پر قبضے کیلئے 800 فوجی ہلاک ہورہے ہیں، برطانوی افسر کا دعویٰ

برطانوی سینئر افسر نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین کیخلاف جنگ میں روس کے 30 ہزار سے زائد فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

روس کے یوکرین پر حملے کو ایک سال ہوچکا ہے تاہم اب بھی مشرقی شہر باخموت میں صورتحال سخت تر ہوتی جارہی ہے۔

مزید جانیے : یوکرین میں ہیلی کاپٹر تباہ، وزراء سمیت 18 افراد ہلاک

رپورٹ کے مطابق باخموت پر کنٹرول حاصل کرنے کیلئے روس کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑرہا ہے، مئی سے اب تک روس کے سب سے زیادہ فوجی باخموت میں مارے گئے ہیں۔

برطانوی سینئر افسر نے کہا ہے کہ ہر ایک کلو میٹر پر قبضے کیلئے تقریباً 800 روسی فوجی جان سے جارہے ہیں، جن میں اکثریت ویگنر گروپ کی ہے۔

UKRAINE RUSSIA WAR

Tabool ads will show in this div