سیاسی عدم استحکام اور تقرر و تبادلے ترقیاتی منصوبوں میں رکاوٹ بن گئے

عالمی مالیاتی اداروں نے پنجاب حکومت کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا

پنجاب میں سیاسی عدم استحکام اور محکموں میں تقرر و تبادلوں کی بوچھاڑ کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاری بری طرح متاثر ہورہی ہے۔

ورلڈبینک، ایشین ڈیویلپمنٹ بینک اور کامن ویلتھ اینڈ ڈیویلپمنٹ یو کے آفس نے پنجاب حکومت کو منصوبوں کی سست روی پر اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا۔

دستاویزات کے مطابق پنجاب میں اس وقت 26 منصوبوں پر غیرملکی سرمایہ کاری سے کام جاری ہیں، غیرملکی قرضوں سے جاری 22 اور گرانٹس کے4 منصوبے سست روی کاشکار ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 5 ارب ارب10کروڑ ڈالر لاگت کے منصوبوں کےلیے اب تک اڑھائی ارب ڈالرز کی غیرملکی فنڈنگ مل چکی ہے۔ رواں مالی سال 45کروڑ 70 لاکھ ڈالرز منصوبوں کےلئے مختص ہیں جبکہ 17کروڑ90 لاکھ ڈالرز ریلیز کیے جاچکے۔

بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 4.40 فیصد کمی ریکارڈ

دستاویزات کے مطابق فنڈز کے اجرا کے باوجود منصوبوں کی تکمیل انتہائی سست روی کاشکار ہے، منصوبے بروقت مکمل نہ ہوئے توغیرملکی فنڈنگ رک جائے گی۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں واضح کمی

دوسری جانب محکمہ پی اینڈ ڈی حکام کا کہنا ہے کہ غیر ملکی فنڈنگ منصوبوں کو فاسٹ ٹریک کرنے کے لیے چیف سیکرٹری پنجاب کی سربراہی میں 6 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، کمیٹی منصوبوں میں سست روی کا باعث بننے والے عناصر کی مانیٹرنگ کرے گی۔

investment

punjab government

International Financial Institutions

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div