عراق میں ہیلی کاپٹر گرکر تباہ، 7 افراد جاں بحق
گرنے والا ہیلی کاپٹر ترک فوج کا ہے، عراقی میڈیا
عراق کے شمالی صوبے میں ہیلی کاپٹر گرنے کے واقعے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔ عراقی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ گرنے والا ہیلی کاپٹر ترک فوج کا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق عراق کے شمالی صوبے دحوک میں ایک ہیلی کاپٹر آئل فیلڈ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، واقعے میں کم از کم 7 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
عراقی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ گرنے والا ہیلی کاپٹر ترک فوج کا ہے، جس میں اس کے 7 فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔
مزید جانیے: 5 ہزار سال پرانا ’’فریج‘‘ دریافت
ترکیہ کی وزارت دفاع نے عراقی میڈیا کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے کسی بھی ہیلی کاپٹر کے گرنے سے متعلق اطلاعات سراسر بے بنیاد ہیں۔
Turkey
iraq
helicopter crash
Turkiye
تبولا
Tabool ads will show in this div