لاڑکانہ کے خاندان کا منفرد اعزاز، نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل

امیر علی، اہلیہ اور 7 بچوں کی انوکھی تاریخ پیدائش

لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والا خاندان اپنی منفرد شناخت کے باعث گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بن گیا۔

یہ محظ اتفاق ہے یا قدرت کا کرشمہ؟، لاڑکانہ صدیقی کالونی کے رہائشی امیر علی منگی ان کی اہلیہ اور 7 بچوں کی تاریخ پیدائش ایک ہی ہے، جن میں 3 بیٹیاں اور 4 بیٹے شامل ہیں۔

امیر علی کے خاندان کے تمام 9 افراد یکم اگست کو پیدا ہوئے ہیں، جس پر اس خاندان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا گیا۔

یہی نہیں امیرعلی کی شادی بھی یکم اگست کو ہوئی تھی اور ان کے 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں بھی جڑواں ہیں۔

امیرعلی منگی کو بین الاقوامی شناخت تو مل گئی لیکن وہ خاصے مایوس دکھائی دیتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ 2019ء سے میری فیملی گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہے۔

لاڑکانہ کے رہائشی امیر علی منگی کتاب بینی اور مصوری میں خاصی دلچسپی رکھتے ہیں۔

رپورٹ : ظہیر علی ابڑو

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div