ایک شخص خود کو قانون سے بالاترسمجھتا ہے، وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان کا نام لئے بغیر انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ایک شخص خود کو قانون سے بالاتر سمجھتا ہے ، وہ ریلیوں میں تو جا سکتے ہیں لیکن عدالت نہیں جاتے ۔
سی پی این ای کے وفد سے گفتگو میں وزیراعظم نے کہا عدل کا ترازو بیلنس ہوتا ہے اور آنکھیں بند کرکے فیصلے دیتا ہے لیکن یہاں آنکھیں کھول کر انصاف کی دھجیاں اڑائی گئیں ۔
شہبازشریف نے کہا کے پی نے الیکشن کمیشن کو لکھ کر دیا ہےکہ ہمیں دہشتگردی کا سیریس تھریٹ ہے ،75 سالہ تاریخ میں پہلی بار دوصوبوں میں الیکشن ہورہے ہیں اس کے کیا نتائج ہونگے یہ تو وقت بتائےگا۔
وزیر اعظم نے کہا پاکستان معاشی اورسیاسی طورپرچیلنجزسےگزررہاہے،اتحادی حکومت معیشت کوبہترکرنےکی تمام کوششیں کررہی ہے،حکومت کو11ماہ ہوگئے،ملک معاشی طورپردیوالیہ کےخوف سےباہرآگیا۔