نیند کی کمی ویکسین کی افادیت کو کم کر سکتی ہے، تحقیق
طبی ماہرین نے ایک تازہ تحقیق کے نتائج سے متعلق انکشاف کیا ہے کہ بے خوابی اور نیند کی کمی ویکسن کی افادیت کو کم کر سکتی ہے، اور اسی طرح مکمل، گہری اور پرسکون نیند ویکسین کی افادیت کو بڑھا بھی سکتی ہے، اس تحقیق میں ہزاروں افراد میں ویکسین اور نیند کی کمی اور زیادتی کے بعد اینٹی باڈیز کا جائزہ لیا گیا ہے۔
نیند کی کمی خواتین میں دل کے امراض بڑھا سکتی ہے
کرنٹ بایالوجی میں شائع ہونے والی حالیہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگر ویکسینیشن سے چند روز پہلے اور چند دن بعد آپ کی نیند خراب رہتی ہے تو اس سے ویکسین کی اثر کم ہوسکتا ہے، جس سے اس طرح بدن میں اینٹی باڈیز کی پیداوار اور برتاؤ بھی خراب ہوسکتا ہے۔
کیلیفورنیا یونیورسٹی کےماہرین نے کئی ایسے مطالعات اور تحقیق کا جائزہ لیا ہے جن میں ہیپاٹائٹس اور انفلوئنزا ویکسین کی افادیت اور نیند کے دوران تعلق کا جائزہ لیا گیا ہے۔ جس کے بعد ماہرین اس نتیجے پر پہنچے کہ جن افراد نے ویکسین سے پہلے اور بعد میں مناسب نیند نہیں لی تھی ان میں ویکسین کی اینٹی باڈیز کم پیدا ہوئیں اور یہ فرق ایسا ہے کہ اسے نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔
2 منٹ میں گہری نیند سلانے والے فوجی طریقے
رپورٹ کے مطابق اگرچہ اس میں کووڈ 19 ویکسین پر غور نہیں کیا گیا لیکن ماہرین کا خیال ہے کہ عین یہی معاملہ کووڈ ویکسین کے لیے بھی درست ثابت ہوسکتا ہے،اسی بنا پر انہوں نے ویکسین لگوانے والوں کو مکمل اور پرسکون نیند کا مشورہ دیا ہے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ وہ روزانہ 8 سے 9 گھنٹے کی نیند ضرور پوری کریں۔
محققین کےمطابق نیند خراب ہو اور اس دوران ویکسین لگوائی جائے تو اینٹی باڈیز میں کمی کے اثرات دو ماہ تک بھی برقرار رہ سکتے ہیں، تاہم اس کے مزید اثرات پر تحقیق کی ضرورت ہے۔