وفاقی حکومت نے آئی جی گلگت بلتستان کوعہدے سے ہٹا دیا
محمد سعید وزیرنے زمان پارک لاہورمیں تعینات کمانڈوز کو ہٹانے سے معذرت کی تھی
وفاقی حکومت نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) گلگت بلتستان محمد سعید وزیر کو عہدے سے ہٹا دیا ۔
محمد سعید وزیرکو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی،صوبہ خیبر پختونخوا سے گریڈ 20 کے پولیس افسر ڈار علی خٹک کو گلگت بلتستان کا نیا آئی جی مقرر کر دیا گیا ہے۔
نئے آئی جی علی خٹک کو فوری طورپر زمان پارک لاہور سے پولیس واپس بلانے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔
باخبرذرائع کے مطابق کمانڈوز کی تعیناتی کے معاملے پر وفاقی حکومت نے آئی جی گلگت بلتستان محمد سعید کو عہدے سے ہٹا دیا۔محمد سعید نے پولیس کمانڈوز ہٹانے سے معذرت کی تھی۔
تبولا
Tabool ads will show in this div