خان صاحب کو کہیں وہ گرفتاری دیں،یاسمین راشد کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی
رہنما تحریک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی۔
آڈیو میں یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ حالات بہت خراب ہوگئے کارکنوں نے پٹرول بم پھینکنا شروع کریے، آپ خان صاحب کو کہیں وہ گرفتاری دیں۔
یاسمین راشد نے مزید کہا کہ شاہ محمود، اسد عمر سے آپ بات کریں وہ خان صاحب کے ساتھ ہیں، میں توجان بوجھ کر باہر بیٹھی ہوں حالات بہت خراب ہورہے ہیں۔
اس سے قبل ڈاکٹر یاسمین راشد کی رہنما تحریک انصاف اعجاز شاہ سے مبینہ ٹیلی فونک گفتگو سامنے آگئی تھی۔
لاہور ہائیکورٹ نے زمان پارک آپریشن روکنے کا حکم دیدیا
آڈیو میں ڈاکٹر یاسمین نے اعجاز شاہ کو کہا کہ ’‘ خان صاحب کا حکم ہے کہ تمام ٹکٹ ہولڈر بندے لے کر زمان پارک پہنچیں ۔۔ ورنہ ٹکٹ نہیں ملے گا’’ جس کے جواب میں اعجاز شاہ نے کہا کہ میں نے فون کر دیے ہیں۔
وارنٹ گرفتاری کی منسوخی: عمران خان کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران کو توشہ خانہ کیس میں تاحال گرفتار کرنے میں ناکام ہے جبکہ عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک لاہور میں حالات بدستور کشیدہ ہیں، مختلف علاقوں میں پی ٹی آئی کارکنان کی پولیس سے جھڑپیں جاری ہیں، جھڑپوں میں اب تک 50 سے زائد پولیس اہلکاروں سمیت 60 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔