لاہور ہائیکورٹ نے زمان پارک آپریشن روکنے کا حکم دیدیا

مجھے شہر میں امن چاہئے، پی ایس ایل بھی ہورہا ہے، جسٹس طارق سلیم شیخ
<p>آرٹ ورک سما نیوز</p>

آرٹ ورک سما نیوز

لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو زمان پارک میں آپریشن روکنے کا حکم دیدیا۔ جسٹس طارق سلیم شیخ کا کہنا ہے کہ مجھے شہر میں امن چاہئے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ ہم وہاں پولیس کی موجودگی رکھنا چاہتے ہیں، جنہوں نے خرابی کی ہے، انہیں پکڑنا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں زمان پارک آپریشن روکنے کیلئے دائر درخواست پر جسٹس طارق سلیم شیخ نے سماعت کی۔

عدالت عالیہ نے آئی جی پنجاب پولیس کو زمان پارک میں آپریشن روکنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ مجھے شہر میں امن چاہئے، پاکستان سپر لیگ بھی ہورہا ہے۔

آئی جی پنجاب نے عدالت کے سامنے مؤقف رکھا کہ ہم پولیس کی موجودگی وہاں رکھنا چاہتے ہیں، اج صبح صورتحال یہ تھی کہ ساری گرین بیلٹ خراب کر دی گئیں، ساری سرکاری چیزیں برباد ہوگئیں، عدالت وارنٹ ختم کر دیتی ہم واپس آجاتے۔

انہوں نے کہا کہ جنہوں نے خرابی کی ہے، انہیں پکڑنا ہے، ہمارے پاس ویڈیوز موجود ہیں، ہمارے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔

چیف سیکریٹری پنجاب کا کہنا ہے کہ میں پوری رات اسپتال میں رہا ہوں، لوگ پھٹے سر کے ساتھ آرہے تھے۔

جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ اس پر کیا کہیں گے کہ اگر ہم اس آپریشن کو ابھی وقتی طور پر روک دیں کیونکہ اسلام آباد میں بھی درخواست ہے۔

سماعت کے دوران شاہ محمود قریشی نے روسٹرم پر آکر کہا کہ آئی جی پنجاب درست نہیں کہہ رہے، ہم عدالت میں سرینڈر کرنے کو تیار ہیں، صرف سیکیورٹی پر تحفظات ہیں۔

عدالت نے پولیس کو مال کنال پل، دھرمورہ پل اور ٹھنڈی سڑک پر 500 میٹر پیچھے رہنے کی اجازت دے دی۔

لاہور ہائیکورٹ نے فریقین کو کل صبح 10 بج بلاتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل بھی ہوجائے گا، اس وقت تک [اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ] (https://newskit.samaa.tv/admin/stories/40017462/edit) بھی آجائے گا، اس وقت تک سماعت ملتوی کی جاتی ہے۔

PAKISTAN TEHRIK-E-INSAAF (PTI)

IMRAN KHAN ARREST WARRANT

ZAMAN PARK OPERATION

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div