بونیر: کھلے گٹر میں گرکر 4 افراد جاں بحق
جاں بحق افراد ایک دوسرے کو بچانے کی کوشش میں جان سے گئے
رپورٹ: سلیم خان
بونیر کے تحصیل خدوخیل میں کھلے گٹر میں گرکر 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق افراد ایک دوسرے کو بچانے کی کوشش میں جان سے گئے
تفصیلات کے مطابق بدھ کی رات ایک 16 سالہ لڑکا صفائی کے دوران بے ہوش ہوکر نیچے گٹر میں جا گھرا جس کو بچانے کیلئے اس کے بھائی حامد نے چھلانگ لگائی لیکن بد قسمتی سے وہ بھی ڈوب گیا۔
مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا میں اختلافات، پارٹی تقسیم کا شکار
مقامی ذرائع کے مطابق گھر والوں کے چیخ و پکار سن کر دو افراد جنگریز خان اور ریسان بچو کو بچانے کےلیے گٹر میں کھود گٸے لیکن وہ بھی ڈوب کر جاں بحق ہوگٸے۔
ریسکیو حکام کے مطابق واقعے میں مجموعی طور پر 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ دلخراش واقعے نے پورے علاقے کو سوگ میں مبتلا کردیا۔
rescue operation
kpk police
rescue 1122
تبولا
Tabool ads will show in this div