نفرت آمیز رویوں کے خاتمے کےلیے پاکستان عالمی برادری کے ساتھ ہے،وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان عقیدے کی بنیاد پر مسلمانوں کے خلاف ہر قسم کی نفرت اور امتیازی سلوک کے خاتمے کے لیے عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے۔
اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن کے موقع پر ایک پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ اسلام دیگرمذاہب کی طرح ترقی جیسی اعلیٰ اقدارکی تلقین کرتاہے، اسلام امن، رواداری، انسانیت کے احترام کا درس دیتا ہے۔
عمران آج تک گرفتاری سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں، شہبازشریف
یاد رہے کہ گذشتہ سال اقوام متحدہ نے ایک قرارداد میں 15 مارچ کو اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن قرار دیا تھا۔
اسلاموفوبیا کے خلاف یہ قرارداد او آئی سی کی جانب سے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے منیراکرم نے پیش کی تھی۔
یہ قرارداد نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر مسلح شخص کے حملے کے 3 سال مکمل ہونے پر پیش کی گئی۔ ان حملوں میں 51 نمازی جان سے گئے اور 40 زخمی ہوئے تھے۔