بدترین معاشی بحران،میٹا کا دس ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان
سوشل میڈیا (Social Media)ایپ فیس بک (Facebook)کی مالک کمپنی میٹا نے رواں سال دس ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی روئٹرزکےمطابق یہ دنیا کی پہلی بڑی ٹیکنالوجی کمپنی ہے جس نےانڈسٹری کی خراب معاشی صورتحال کے باعث ملازمتیں ختم کرنے کے دوسرے مرحلے کا اعلان کیا ہے۔
پاکستانیوں کے لئے فیس بک مونیٹائزیشن سے متعلق خوشخبری
کمپنی کےمالک زکربرگ نے کہا کہ زیادہ ترنئی کٹوتیوں کا اعلان اگلےدو مہینوں میں کیا جائے گا۔ تاہم کچھ ملازمتیں کے خاتمے کا عمل سال کے اواخر تک جاری رہے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ’ہماری کمپنی کی زیادہ ترتاریخ میں ہم نے سال بہ سال آمدنی میں تیزی سے اضافہ دیکھا اوربہت سی نئی مصنوعات میں سرمایہ کاری کرنے کے وسائل تھے۔
فیس بک بالآخر پاکستان میں دفتر کھولے گا؟
ان کا کہنا تھا کہ ’ہمیں اس حقیقت کا اداراک کرنا چاہیے کہ اورخود کو اس کے لیے تیارکرنا چاہیے کہ نئے معاشی حقائق اگلے کئی برسوں تک ایسے ہی ہوں گے۔
فیس بُک پر اپنے پیج کو آفیشل کیسے بنائیں؟
میٹا کمپنی کے شیئرز میں 6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ وسیع پیمانے پر ملازمتوں میں متوقع کٹوتی اس تنظیم نوکا حصہ ہےجس میں کمپنی کے پانچ ہزارنئی ملازمتوں کے منصوبے کو بھی ختم کردیا جائے گا اورکم ترجیحی منصوبوں کو چھوڑنے کے ساتھ درمیانی درجے کی انتظامیہ کو ختم کر دیا جائے گا۔
پہلے مرحلےمیں کمپنی نے گزشتہ برس 11 ہزارملازمتیں ختم کی تھیں جو میٹا کی ورک فوس یا ملازمین کا 13 فیصد تھی۔
اس سے قبل کمپنی نے ہزاروں ملازمین کو ہائر کیا تھا اور سنہ 2020 کے مقابلے میں ورکرزکی تعداد دو گنا ہو گئی تھی۔