بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 4.40 فیصد کمی ریکارڈ
ملک میں صنعتی سرگرمیاں سست روی کا شکار ہے جس کے باعث بڑے پیمانے پر پیداوار یعنی لارج اسکیل مینوفیکچرنگ میں کمی ہوئی ہے۔
ادارہ شماریات کے اعداوشمار کے مطابق جولائی سے جنوری کے دوران ملک میں 20 بڑی صنعتوں کی پیداوار میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ بڑی صنعتوں کی مجموعی پیداوار میں 4.40 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق جنوری 2022 کے مقابلے جنوری 2023 میں صنعتی پیداوار میں 7.90 فیصد کمی ہوئی ہے جبکہ اس عرصے کے دوران معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی ٹیکسٹائل سیکٹر کی پیداوار 13.21 فیصد گرگئی۔
پاکستان روس سے کتنا سستا ایندھن خریدے گا؟
ادارہ شماریات کے رپورٹ کے مطابق گاڑیوں کی پیداوار میں 35 فیصد، مشینری 52 فیصد، ادویہ سازی 22 فیصد اور تمباکو کی پیداوار میں 21 فیصد کمی ہوئی۔
لکڑی کی مصنوعات کی پیداوار میں 68 فیصد، پیٹرولیم کی پیداوار میں 10 فیصد، مشروبات 7 فیصد، ربڑ مصنوعات 7.68 فیصد، کھاد کی پیداوار میں 5.31 فیصد کمی ہوگئی ہے۔
عوام پرایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں؟
رپورٹ کے مطابق کمپیوٹر، الیکٹرانکس مصنوعات کی پیداوار بھی 23 فیصد گرگئی تاہم ملبوسات، لیدر مصنوعات، فرنیچر، فٹبال کی پیداوار میں اضافہ ہوا۔