کاغذات بن رہے ہیں کہ رمضان میں عمرہ کرسکوں، راکھی ساونت

رمضان میں پورے روزے رکھنے کی خواہش ہے ، راکھی

بگ باس کی راکھی ساونت نے عادل درانی سے شادی کے بعد اسلام قبول کیا، اداکارہ کا اسلامی نام فاطمہ ہے۔

حال ہی بگ باس کی راکھی ساونت نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ ان کے ماموں ان کے لئے کاغذات بنا رہے ہیں۔ تاکہ وہ عمرہ کی ادائیگی کر سکیں۔ راکھی کا کہنا تھا کہ وہ رمضان کے مہینے میں جم gym نہیں آ سکیں گی نا ہی ورزش کریں گی کیونکہ وہ روزے کی حالت میں ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ رمضان میں وہ صرف عبادت کریں گی، اور دعائیں مانگیں گی۔ تاکہ جو گناہ پہلے ہوئے ان کی معافی مانگ سکوں۔

راکھی نے یہ بھی کہا کہ اگر وہ رمضان کے مہینے میں عمرہ کرنے جا سکیں تو ان کا نصیب کھل جائیگا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ نہیں جانتی کہ عمرے کی ادائیگی کے لئے ان کے کاغذات بن سکے گے یا نہیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اسلام قبول کیا ہے۔ راکھی نے کہا کہ وہ یہی مانتی ہیں کہ ان کا رابطہ صرف اللہ سے ہے۔ راکھی نے یہ کہا کہ اگر میں نے سچے دل سے اسلام قبول کیا معافی مانگی ہے تو وہ عمرے پر لازمی جائیں گی۔

راکھی نے عادل درانی سے گذشتہ برس خفیہ شادی کی جس کے بعد انہوں نے جب اپنی شادی کے حوالے سے میڈیا کو بتایا تو عادل اور راکھی کے درمیان معاملات بگڑ گئے۔ تاہم راکھی کا کہنا ہے کہ وہ اب بھی عادل سے دوری کے باوجود بھی اسلام کو فولو کر رہی ہیں۔

ISLAM

Rakhi Sawant

bigg boss

Rakhi Sawant's husband

تبولا

Tabool ads will show in this div
رضوان علی سومرو Mar 16, 2023 04:19pm
گریٹ بہن الللہ اپ کو استحکامت دے امین

تبولا

Tabool ads will show in this div