شدید ذہنی بیماری کے دوران کپل شرما کے ساتھ کیا ہوا ؟؟

ذہنی بیماری کے دنوں میں سیٹ سے بھاگ جاتا تھا ، کپل شرما
<p>screenshot</p>

screenshot

معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما نے اپنے ڈپریشن کے دنوں کا بتایا کہ وہ کس صورتحال سے گزرے، یہاں تک کہ انہوں نے شاہ رخ خان کے ساتھ ہونے والے شو کو بھی کینسل کردیا۔

کامیڈین اوراداکار کپل شرما ان دنوں اپنی آنے والی فلم Zwigato کی پروموشن میں مصروف ہیں۔ ایک بھارتی چینل کوانٹرویو میں کپل نے بتایا کہ وہ اپنے کیرئیر کے برے دنوں میں وہ بدترین ڈپریشن کا شکار ہوگئے تھے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ شوٹنگ شروع ہونے سے پہلے ہی سیٹ سے بھاگ جاتے تھے۔ کپل کا کہنا تھا کہ شدید ذہنی بیماری کے سبب انہیں شراب نوشی کی عادت بھی ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی بیماری اتنی شدید ہوگئی کہ انہیں اپنا گھر چھوڑنے کا دل نہیں کرتا۔کپل شرما نے انٹرویو کے دوران بتایاکہ ان کے برے وقت میں شاہ رخ خان نے ان کا بہت ساتھ دیا۔ یہاں تک کہ ان کے ساتھ ایک شو لائن اپ ہوا، مگر طبیعت اچھی نہ ہونے کے سبب انہیں وہ شو کو کینسل کرنا پڑا۔

کپل نے کہا کہ نشے کی کیفیت انتہائی مشکل ہوتی ہے کہ جب آپ نشے میں ہو تو آپ خود کو پراعتماد محسوس کرتے ہیں۔ لیکن جب نشہ اتر جاتا ہے تو آپ کو حقیقت کا احساس ہوتا ہے کہ آپ نے خود کے ساتھ کیا غلط کیا۔ اپنی ذہنی کیفیت پر بات کرتے ہوئے کپل نے بتایا کہ ایک بار انہوں نے ایک ایونٹ کینسل کیا تھا، جس کے لیے انہوں نے لاکھوں روپے لیے تھے۔

ان دنوں کپل شرما اپنی آنے والی فلم Zwigato کی پروموشن میں مصروف ہیں۔ ان کی فلم 17 مارچ کو ریلیز ہو رہی ہے۔

Bollywood

Mental Illness

Kapil Sharma

Zwigato

Tabool ads will show in this div