کینیڈا میں ٹرک ڈرائیور نے راہگیروں کوکچل ڈالا،2افرادہلاک
کینیڈا (Canada)کےشہرکیوبک (Cuba) میں ایک ڈرائیورنےراہگیروں پرٹرک چڑھا دیا جس سےدو افراد ہلاک اور9 زخمی ہو گئے ہیں۔
خبررساں ادارے اے ایف پی کےمطابق مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ 38 برس کےٹرک ڈرائیور کو گرفتارکر لیا گیا ہےاوراس سے تحقیقات کی جا رہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی عمریں 60 اور 70 کے درمیان تھیں۔ ہسپتال میں داخل دو افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے حادثے میں ہلاک و زخمی ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ ٹرک نے پہلے مشہورمائیکرو بریوری کے باہرفٹ پاتھ پرمتعدد راہگیروں ٹکر ماری پھر تقریباً 500 میٹر دور جا کر دیگر افراد کو بھی کچل ڈالا۔
مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق زخمی ہونے والے افراد میں بچے بھی شامل ہیں تاہم پولیس کی جانب سے اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔
جون 2021 میں اونٹاریو میں ایک پاکستانی نژاد خاندان پرایک شخص نے اس وقت گاڑی چڑھائی جب وہ وہ چہل قدمی کر رہے تھے۔اس حادثے میں خاندان کے چار افراد جان سے گئے۔
2018 میں بھی ایک کینیڈین شہری نے ٹورنٹو میں راہگیروں پر گاڑی چڑھائی تھی جس میں 11 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوئے تھے۔