بارشوں کا نیا اسپیل، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

15 مارچ کے بعد سے مغربی سسٹم شہر میں داخل ہوگا جس کے بعد شہر کا موسم خوشگوار ہوگا سمندری ہوائیں بھی بحال ہونا شروع ہوجائیں گی۔

ماہ رمضان سے قبل خوشخبری، محکمہ موسمیات نے جم کر بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کراچی والےسال کی پہلی بارش کے لئے تیار ہو جائیں، محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں بارش کی پیش گوئی کردی۔ 17 مارچ سے 19 مارچ تک شہر میں بادل برسیں گے ۔ 15 مارچ کے بعد سے شہر میں تیز ہوائیں اور آندھی چلنے کا امکان ہے ۔

15 مارچ کے بعد سے مغربی سسٹم شہر میں داخل ہوگا جس کے بعد شہر کا موسم خوشگوار ہوگا سمندری ہوائیں بھی بحال ہونا شروع ہوجائیں گی۔

محکمہ موسمیات کے بیان کے مطابق مذکورہ تاریخوں پر زیادہ تر شمالی علاقہ جات اور اپر پنجاب میں بارش ہونے کے امکانات ہیں جبکہ جنوبی پنجاب میں بھی بارش کے امکانات موجود ہیں۔ پنجاب، بلوچستان اور کے پی کے میں بارش ہوگی ہے۔

واضح رہے کہ بارش فصلوں کیلئے فائدہ مند ہے۔ اس سے بڑھتا ہوا درجہ حرارت کم ہو جائے گا اور گندم کی پیداوار بہت اچھی ہوگی۔

تبولا

Tabool ads will show in this div
Khadim Hussain Mar 15, 2023 08:15pm
خبریں گوگل ٹھیک ھوتی ھیں یہ یہاں بھی جھوٹ کے پلندے ھوتے ھیں

تبولا

Tabool ads will show in this div